یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کو جکارتہ میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کائو کیم هورن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
کائو نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور مقام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تہران کے ساتھ تعاملات کو وسعت دینے کے لیے آسیان کی تجاویز پیش کیں۔
ایرانی صدر کی جکارتہ میں انڈونیشیا کی اسلامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات
صدر رئیسی نے جکارتہ کے سرکاری دورے کے دوران انڈونیشیا کی اسلامی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔
ایرانی صدر نے انڈونیشیا کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اسلامی تنظیموں کے سربراہان جن میں نہضت العلماء، محمدیہ اور انڈونیشین علماء کونسل کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
انہوں نے جکارتہ کی استقلال مسجد میں نمازیوں کی موجودگی میں تقریر کی۔
یاد رہے کہ صدر رئیسی منگل کی صبح کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں جکارتہ پہنچ گئے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ